اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے استنبول کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس سے دفاع نظام ایس 400 کی خریدار سے باز رہے۔ دفاعی شعبے کے نائب امریکی وزیر ایلن لارڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " اگر ترکی 31 جولائی تک ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری سے دست برداری اختیار نہیں کرے تو امریکہ میں ایف 35 جنگی طیاروں کی ٹریننگ کے لیے موجود ترکی کے پائلٹس کو واپس بھیج دیا جائےگا "۔
واضح رہے کہ اس سےقبل امریکی حکام نے دھکمی دی تھی کہ اگر انقرہ نے روسی ساختہ دفاعی نظام خریدا تو اس کو ممکنہ طور پر اقتصادی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ادھر ترکی نے روس سے دفاعی نظام 'ایس 400' کی خریداری میں امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ترکی ایس 400 دفاعی میزائل خریدنے کے معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا۔
.......
/169